پی ایس ایل 9:سلطانز کے بعد کنگز اور قلندرز کو جھٹکا

358

لاہور:پی ایس ایل  کے نویں سیزن کے میچز سے پہلے ہی ملتان سلطانز کے بعد کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو بھی جھٹکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 9 واں ایڈیشن شروع ہونے سے قبل ہی ٹیموں کو جھٹکا لگنا شروع ہوگیا ہے، ملتان سلطانز کے 2 فاسٹ بولرز کی عدم دستیابی کے بعد کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کو بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے  پریشانی درپیش ہے۔

کراچی کنگز کو میگا ایونٹ میں اپنے 2 اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی محدود دستیابی کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر تبریز شمسی  پاکستان سپر لیگ کے پہلے صرف 6 میچز ہی میں حصہ لے سکیں گے اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی وجہ سے لیگ کے دوسرے ہاف میں 6 مارچ سے وہ دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسی طرح انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن بھی کاؤنٹی چیمپئن شپ کی وجہ سے 5 اپریل سے پاکستان سپر لیگ کو ادھورا چھوڑ کر روانہ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے ساتھ بھی یہی صورت حال درپیش ہے کہ رسی وین ڈیرڈوسن  کرکٹ ساؤتھ افریقا کے ساتھ معاہدے اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی وجہ سے پی ایس ایل کو چھوڑ کر واپس جائیں گے۔