پشاور: ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

361
judiciary

پشاور: ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

درخواست گزار ایمل ولی کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے جیت گئے تھے۔ اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں انہوں نے غلط بیانی کی اور کاغذات میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر نہیں کیا۔ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو مذکورہ حلقوں سے نااہل کیا جائے۔

وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسمبلی رہی نہ بانی چیئرمین اب ممبر رہے، اس لیے کیس اب قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالت آرڈر میں صرف اتنا لکھ دے کہ یہ کیس آئندہ دائر کیا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ایمل ولی کی درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی