پشاور اور بلوچستان میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک کے 2 اضلاع کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں ترجمان کا کہنا تھا کہ نمونوں میں پایا جانے والا وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع سبی اور خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور سے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 26 فروری سے ملک بھر میں پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو لازمی بنائیں۔