نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے، خواجہ آصف

331
founder PTI is non-political

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے۔

نجی نیوز چینل سےخصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے، وزیراعظم کیلئے شہبازشریف ن لیگ کے امیدوار ہوں گے تاہم حتمی فیصلہ متوقع حکومتی اتحاد کی مشاورت سے ہوگا۔

سابق وزیردفاع کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب پر تقریباً اتفاق ہوچکا۔ نام پر سسپنس برقرار ہے، وفاق میں اتحادی حکومت بننے کے آثار ہیں۔ وزیر خزانہ کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔