پی پی 48 پسرورسے منتخب آزاد امیدوار خرم ورک ن لیگ میں شامل

305
establishment

لاہور: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 48  پسرورسے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار خرم ورک مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے ایکس اکائونٹ سے خرم ورک کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے ن لیگ کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پی پی 48 پسرور سے آزاد امیدوار خرم ورک نے کامیابی حاصل کی۔

فارم 47 کے مطابق آزاد امیدوار خرم خان ورک 47340 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف ن لیگی امیدوار لیاقت علی نے 41657ووٹ حاصل کئے۔