شفاف انتخابات میں ناکامی،تحقیقات کیلئےغیر جانبدار کمیشن قائم کیاجائے، سراج الحق کا مطالبہ

592
transparent elections

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے ملک میں غیر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کی تحقیقات کے لئے غیر جانبدارکمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ صاف اور شفاف انتخابات کروانے میں ناکامی پر چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہو۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،فوری طور پر کراچی کے عوام کا حق انہیں دیا جائے ورنہ ابھی تو جماعت اسلامی کراچی میں کر رہی ہے، میں خود بھی اپنی ٹیم کے ساتھ احتجاج میں شرکت کے لئے جارہا ہوں کراچی کے عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو یہ احتجاج اسلام آباد کا رخ بھی کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ سے فیصلہ نہیں سیکھا گیا اور کراچی کو ایک بار پھر انہیں قاتلوں کے سپرد کیا جا رہا ہے جنہوں نے ماضی میں کراچی کے امن اور معیشت کو تباہ کیا مگر اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے انتخابات کو جعلی قرار اور تمام انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی انتخابات کے نتیجہ میں جعلی حکومت قائم ہو گی جو ملک کے مسائل حل اور سیاسی استحقام نہیں لاسکتی اور نہ ہی ملک میں امن قائم کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ،مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم،ڈاکٹر فرید احمد پرچہ،وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

سراج الحق کا کہنا تھا الیکشن کمیشن پہلے تو بر وقت انتخابات کروانے میں ناکام رہا۔ اب جو انتخابات کروائے بھی گئے ہیں ان میں نگران حکومت اور الیکشن کمیشن نے مل کر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سہولت کاری کی ہے اور جعلی مینڈیٹ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات اکے ابتدائی نتائج سن کر نواز شریف اور مسلم لیگ ن والے دفتر بند کر کے چلے گئے جب صبح سو کر اٹھے تو خوشی سے جشن منانے لگے۔ جعلی حکومت قائم کی گئی تو وہ ملک میں امن قائم نہیں کر سکے گی اور نہ ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گی۔

امیر جماعت نے کہا کہ کراچی میں سارے سروے بتا رہے تھے کہ وہاں مقابلہ صر ف جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں میں ہے مگر الیکشن کمیشن چوتھے نمبر کی جماعت کا اٹھا کر کراچی کو پھر سےقاتلوں کے حوالے کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور ریاستی نظام مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا سہولت کار بن گیا ہے۔ا