(ن) لیگ قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے: اسحاق ڈار کا دعویٰ

214
Pakistan's diplomatic isolation is over
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں جیت حاصل کرنے والے آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بڑی تعداد میں عام انتخابات میں کامیابی سیمٹنے والے امیدواروں نے ہم نے رابطہ کیا ہے، آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران امیدواران اہم اعلان کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر اُبھری ہے۔ وفاق اور پنجاب میں آزاد امیدواروں کیلئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی، قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے جب کہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کے منتظر ہیں۔ ہم کسی کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے زبردستی نہیں کرسکتے، ہم پنجاب میں اکثریتی جماعت ہیں، انتخابی نتائج میں تاخیر نہیں ہوناچاہیے تھی، آزاد امیدوار جماعت میں شامل نہیں ہوں گے تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی