عام انتخابات: کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج کی آمد جاری

898

کراچی: ملک بھر کے ساتھ ساتھ کراچی سے بھی قومی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 248 کے  361 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے نتیجے کے مطابق  ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ  خالد مقبول 859 ووٹ لے کر  پہلےنمبرپر ہیں جب کہ آزاد امیدوار  ارسلان خالد 569  ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 246 کراچی ویسٹ 3 کے 291 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عارف اعوان 376 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ  جماعت  اسلامی کےحافظ نعیم الرحمان 172 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 245 کراچی کے 256 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سید حفیظ الدین 170 ووٹ لےکر  پہلے نمبر  پر ہیں اور  آزاد امیدوار عطا اللہ 119 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 232 کراچی کورنگی کے  270 پولنگ اسٹیشنز میں سے 48 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق  آزاد امیدوار عدیل احمد 12733  ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ  جماعت اسلامی کے توفیق الدین صدیقی 6655  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 244 کراچی ویسٹ 1 کے 129 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق  ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار 151 ووٹ لے کرپہلے نمبرپر ہیں جب کہ  تحریک لبیک پاکستان کے ضمیر حسین 31 ووٹ لے کر دوسرے نمبر  پر ہیں۔

این اے 241 کراچی جنوبی 3 میں سے 234 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ  آیا ہے جس کے مطابق  آزاد امیدوار خرم شیر زمان 375 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جماعت اسلامی کے نوید علی بیگ 34 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 239 کراچی جنوبی 1 کے 181 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےنبیل احمد گبول 508 ووٹ لے کر  پہلے نمبر پر ہیں جب کہ آزاد امیدوار محمد یاسر 337 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 231 ملیر 3کے  215 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ  422  ووٹ لےکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ  جماعت اسلامی پاکستان کے عمر فاروق 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر  پر ہیں۔

این اے 249 کراچی سینٹرل 3  کے 320 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق  ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی 370 ووٹ لے کر  پہلے نمبر پر ہیں جب کہ  جماعت اسلامی پاکستان کے مسلم پرویز 70 ووٹ لےکر  دوسرے نمبر  پر ہیں۔

این اے 238 کراچی ایسٹ 4 کے 292 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے صادق افتخار 435 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں جب کہ جماعت اسلامی پاکستان کے سیف الدین 234  ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 247 کراچی سینٹرل 1 کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے 4 کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہارالحسن 1204 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ  جماعت اسلامی پاکستان کے منعم ظفر خان 590 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 236 کراچی ایسٹ 2 کے 294 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق  آزاد امیدوار محمد عالمگیر خان 215 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جماعت اسلامی کے محمد اسامہ رضی خان 83 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 229 ملیر1کے 184 پولنگ اسٹیشنز میں سے 44 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم 11297 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے قادر بخش کلمتی 4559 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 230 ملیر 2 کے  163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا رفیق اللہ 6259 ووٹ لے پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ آزاد امیدوار مسرور سیال دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

این اے 231 کے 215 پولنگ اسٹیشن میں سے 34 کا نتیجہ موصول ہوا ہے، جس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے حکیم بلوچ  5505  ووٹ لے کر پہلے ، آزاد امیدوار خالد محمود 4676 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کے 286 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار دوا خان صابر 860 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 483 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔