لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، اگر اس ملک کے مسائل حل کرنا ہیں تو ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا ووٹ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں کاسٹ کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی اپنا ووٹ اسی پولنگ سٹیشن میں کاسٹ کیا۔
پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ دیں، تاکہ مہنگائی کا خاتمہ ہوگا اور لوگ خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نالو، اگرملک کے مسائل حل کرنا ہیں تو ایک پارٹی کو اکثریت ملنا بہت ضروری ہے۔
اس حوالے سے ایک جوالب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں، سب لوگوں کی قربانیوں کے باد ہم آج یہ دن دیکھ رہے ہیں۔