بلاول بھٹو کا موبائل فون سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ

250

لاڑکانہ: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے موبائل فون سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل سروس فوری طور پربحال ہونا چاہیے، موبائل فون سے لینڈ لائن پر بھی کال نہیں کی جا سکتی، صرف وی پی این کام کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے اس سلسلے میں عدالت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کریں۔

پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی۔