عوام کراچی کی ترقی کیلیے ترازو پر مہر لگائیں، حافظ نعیم الرحمن کی اپیل

322

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کی عوام مرد وخواتین اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کراچی اور پاکستان کے ترقی کے نشان صرف اور صرف ترازو پر مہر لگائیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  ووٹ کی حفاظت بھی کریں اور تقسیم ہونے سے بھی بچائیں،جماعت اسلامی کے سوا کسی بھی پارٹی کو دیا گیا ووٹ وڈیروں اور جاگیرداروں کے پاس ہی جائے گا، کراچی کی تباہی و بربادی اور کراچی کے وسائل کی لوٹ مار میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوا یم برابر کی شریک جرم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کو مسترد کردیں، اس وقت پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جماعت بھی جماعت اسلای ہے اور ان کا انتخابی نشان بھی ترازو ہی ہے اس لیے پی ٹی آئی کے ہمدرد جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر ہی مہرلگائیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی نے نوجوانوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، آراوز اور ڈی آراوز سن لیں اگر نتائج تبدیل کرنے،ہمارے ووٹ اور سیٹیں کم کرنے کی کوشش کی گئی تو زبردست مزاحمت کی جائے گی اور بلدیاتی انتخابات کی طرح جماعت اسلامی کے عوامی مینڈیٹ پر کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔