عمران خان کی سزا: جیل میں بیرک کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا

297

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا پر عمل درآمد کے تحت انہیں جیل میں بیرک کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قید بامشقت کے قیدی سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف والی سزا مل گئی۔ عمران خان جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے۔

رپورٹ میں جیل حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے سزا پر عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ سیکورٹی وجوہات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عمران خان کو اپنے ہی کمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے۔ کوئی دوسری سزا دینے سے سیکورٹی ایشوز کے خدشات تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو بھی سزا پر عمل درآمد کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں اپنی ہی بیرک کی صفائی کا کا دیا گیا تھا۔