تہران: ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ہماری قومی سلامتی اور خود مختاری کو للکارا تو اسے فوری اور قوت کے ساتھ جواب دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ امریکا کے پہلے بھی ہر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور اگر اب بھی امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔
خیال رہے کہ اردن میں ایک فوجی بیس پر ڈرون حملے میں امریکا کے 3 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام امریکا نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔