احسن اقبال مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے مزے لیکر لڈو کھیلتا رہا، دانیال عزیز

332

ظفر وال :سابق وزیردانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے احسن اقبال اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال ووٹرز پر جھوٹے پرچے کروا کر ڈرا دھمکا نہیں سکتا، احسن اقبال گاؤں گاؤں میں پکڑ دھکڑ، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتا رہا ہے، احسن اقبال زبردستی اپنے بیٹے کو عوام پر تھوپنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ احمد اقبال اس قابل ہوتا تو احسن اقبال پی پی 54سے خود الیکشن نہ لڑتا، مہنگائی سے عوام ذلیل و خوار اور خودکشیوں پر مجبور ہے، احسن اقبال مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے خود وزارت کے مزے لیکر لڈو کھیلتا رہا۔