فیصل آباد: ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ این اے 99 میں عاصم منیر اور عمران خان آمنے سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مستقبل کا فیصلہ اب سے صرف 5 دنوں کی دوری پر ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوتی جا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے فارم 33 میں موجود فیصل آباد کا حلقہ این اے 99 اُس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب اس میں عمران خان اور عاصم منیر جیسے نام سامنے آئے۔
فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے حلقے این اے 99 سے پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کا ہم نام اور بانی پی ٹی آئی کا ہم نام عمران خان آمنے سامنے ہے۔اس طرح این اے 99 کو ایسے منفرد اسموں کے سبب کافی اہمیت حاصل ہوگئی۔