لودھراں: جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مجھے نواز شریف کی برابری کرنے کیلئے نااہل کر کے ظلم کیا گیا۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اہل ہو کر لودھراں کی خدمت کرنے کیلئے واپس آگیا ہوں، انشاء اللہ شبانہ روز محنت کرکے معاشی چیلنجزپر قابو پائیں گے، آگے بڑھنے کا تہیہ کرلیا ہے، انشاء اللہ ملک ترقی کریگا، عوام میری طاقت ہیں، آپ کیلئے ایسے لڑوں گا کہ آپ یاد رکھو گے، ملتان سے بھی الیکشن لڑ رہا ہوں مگر لودھراں کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ 8 فروری کو سب گھروں سے نکل کر عقاب کو ووٹ ڈالیں، اللہ نے مجھے بہت دیا ہے، عوام کی خدمت کیلئے اسمبلی میں جاتا ہوں، کامیاب ہو کر ترقی یافتہ لودھراں بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا۔