لاہور: پنجاب میں نمونیا مزید 8 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

590

لاہور: پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 8 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 784 بچے نمونیہ میں مبتلا ہوئے،لاہور سے ایک روز کے دوران 197 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 311، ہوگئی،راولپنڈی ،فیصل آباد،گوجرانوالہ میں دو دو بچوں کا انتقال ہوا

محکمہ صحت نے والدین کو بچوں کو سردی سے بچانے اور حفاظتی ٹیکے لگوائے کی ہدایت کی ہے۔