عالمی ادارہ صحت نے کینسر میں اضافے کی پیش گوئی کردی

980
predicted an increase

جنیوا:  موذی مرض کینسر کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے پیش گوئی کی ہے کہ 2050 تک کینسر کے نئے کیسز میں 77 فیصد اضافہ ہو گا۔

عالمی ادارہ صحت کی کینسر ایجنسی کی پیش گوئیوں کے مطابق عالمی سطح پر کینسر کے نئے کیسز کی تعداد 2050 میں 35 ملین تک پہنچ جائے گی، جو 2022 کے اعداد و شمار سے 77 فیصد زیادہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی بین الاقوامی ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (IARC) کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں تمباکو، الکحل، موٹاپا اور فضائی آلودگی کو پیش گوئی میں اضافے کے اہم عوامل قرار دیا گیا ہے۔

IARC نے ایک بیان میں کہا کہ 2050 میں کینسر کے 35 ملین سے زیادہ نئے کیسز کی پیش گوئی کی گئی ہے جو 2022 میں تشخیص ہونے والے تقریباً 20 ملین کیسز سے 77 فیصد اضافہ ہے۔

IARC میں کینسر کی نگرانی کے سربراہ فریڈی برے نے  بتایا کہ یقینی طور پر نئے تخمینے آج کینسر کے پیمانے پر اور درحقیقت کینسر کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو اجاگر کرتے ہیں جس کی پیش گوئی اگلے سالوں اور دہائیوں میں کی جاتی ہے۔