لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رانڈر عماد وسیم نے بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق آل رانڈر عماد وسیم نے مخصوص شرائط کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کھل بات کی اور اپنے فیصلے کو درست قرار دیا لیکن اگر پاکستان کو ان کی ضرورت ہو تو وہ واپس آنے کو بھی تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو فیصلہ لیا وہ 100 فیصد درست تھا لیکن آپ کو معلوم نہیں کہ پاکستان کو آپ کی کب ضرورت ہے، اس لیے آپ کو اس کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ صحیح انداز اور صحیح امتزاج کے ساتھ کھیلے، ریٹائرمنٹ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، میں واقعی خوش ہوں، میں اب بھی پوری دنیا میں کرکٹ کھیل رہا ہوں۔