سازشیں کرنے والے تاریخ کے کوڑے دان میں پڑے ہیں، مریم نواز

238
women's day

سوات: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے بانی  عمران خان کے بچوں کا مقدر اگر لندن  ہے تو پھر پختونخوا کے بچوں کا مقدر جیل کیوں ہے؟ سازشیں کرنے والے تاریخ کے کوڑے دان میں پڑے ہیں۔

 جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم صفدر نے کہا کہ سازشیں کرنے والے ہمیشہ نہیں رہتے، پی ٹی آئی  نے اتنے جھوٹ بولے کہ جن موکلوں اور جنوں کے سر پر حکومت کررہے تھے، آج وہ موکل اور جن بھی انہیں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس نے لوگوں کو چور چور کہا آج وہ خود پاکستان کا سب سے بڑا چور ثابت ہوگیا، جس نے لوگوں پر چوری کے جھوٹے الزام لگائے، آج وہ بھی چور نکلا اس کا خاندان بھی چور نکلا۔

مریم نواز نے کہا کہ میں پوچھتی ہوں کہ عمران خان کے ورغلانے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان 9 مئی کو ریاست پر حملہ کرنے پر سلاخوں کے پیچھے ہیں، تو ایک خاتون جس نے چوری کی ہے وہ آج بنی گالہ کے محل میں قید کیوں ہے؟ وہ باقی عوام کی طرح جیل کی سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں ہے؟