چینی خاتون نے اپنی کروڑوں کی جائیداد پالتو جانوروں کے نام کردی

662

شنگھائی سے تعلق رکھنے والی ایک معمر چینی خاتون نے اپنے 20 ملین یوآن کی جائیداد اپنے بچوں کے بجائے اپنے پالتو بلیوں اور کتوں کے نام کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیو نامی خاتون کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیماری کے وقت ان کے تینوں بچوں میں سے کسی نے ان کا خیال نہیں رکھا، ان کی دیکھ بھال کا بندوبست بھی نہیں کیا اور وہ شاید ہی کبھی ان سے رابطہ کیا ہو۔ اس لیے انہوں نے اپنے تمام اثاثے صرف اپنے پالتو جانوروں، بلیوں اور کتوں کے لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہمیشہ ان کے ساتھ رہے ہیں

خاتون نے اپنی پہلی وصیت چند سال قبل کی تھی جس میں انہوں نے اپنی جائیداد کو تینوں بچوں میں تقسیم کرنے کی وصیت کی تھی لیکن حال ہی میں بچوں کی طرف سے نظر انداز کیے جانے کے بعد انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا۔

چینی ماہر قانون کا کہنا ہے کہ خاتون کی یہ وصیت اس کی دولت پر نافذ نہیں ہوسکتی، کیونکہ ایسا کرنے کےلیے انہیں ایک ویٹرنری کی ضرورت ہوگی۔اگرچہ چینی قانون میں پالتو جانوروں کو براہ راست اثاثوں کا مالک بنانے پر پابندی ہے تاہم ایک وکیل سے مشورہ کرنے کے بعد لیو نے ایک راستہ تلاش کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے پیارے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے جانوروں کے کلینک کو اپنی جائیداد کا منتظم مقرر کردیا ہے۔