شام میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایران نواز جنگجوؤں سمیت 8 افراد ہلاک

514

دمشق: اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے جواب میں اس نے گذشتہ شب شام میں اسد رجیم کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات شام سے جنوبی گولان کی پہاڑیوں کی سمت میں متعدد میزائل داغے گئے تھے۔

اس کے جواب میں اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے رات کے وقت درعا کے علاقے میں شامی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی ڈھانچے پر بمباری کی۔

ذرائع کے مطابق فوج نے بمباری کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کا ذکر نہیں کیا۔ 

اسرائیل شاذ و نادر ہی شام کو نشانہ بنانے والے حملوں پر تبصرہ کرتا ہے لیکن اس نے بارہا کہا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کی حکومت کی حمایت کرنے والے ایران کو شام میں اپنے پاں جمانے کی اجازت نہیں دے گا۔