عمران خان نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کر دیا ہے: علیمہ خان

382

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کر دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا ہمارے وکلا نے کہا تھا بارکونسلز اور ایسوسی ایشنز ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گی، وکلا نے کیوں نہیں دیکھا کہ ہمیں انصاف دلاسکیں گے یا نہیں، ہمارے وکلا ہمیں جواب دیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کر دیا ہے، کوئی کیوں نہیں بول رہا، سب اپنی اپنی الیکشن کمپین کر رہے ہیں۔