کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش

502
weather

کراچی:شہر قائد میں منگل کی شب اچانک مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں بتایا گیا تھا کہ منگل کی شام مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے، جس کے بعد منگل کی شب تقریباً دس بجے مختلف علاقوں میں اچانک ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایم اے جناح روڈ، صدر، کھارادر، آئی  آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ اور اطراف کے علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جس سے موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن، نیول کالونی، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ماری پور، ہاکس بے سمیت شہر کے مغربی اور شمالی مغربی علاقوں میں ہلکی جبکہ سائٹ ایریا اور گردو نواح میں تیز بارش ہوئی۔ بارش کے پیش نظر سردی میں اضافے کا  امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔