حافظ نعیم نے بہادر آباد میں الخدمت فارمیسی اور لیبارٹری کا افتتاح کر دیا

417

کراچی:الخدمت کراچی کے تحت بہادرآبادمیں قائم  14 ویں فارمیسی ،کلینک اورلیبارٹری کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہر میں الخدمت فارمیسز کے قیام کا سلسلہ جاری ہے ،جلد 200فارمیسز قائم کی جائیں گی، جعلی ادویات فروخت کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جاتا ہے ،الخدمت نے فیصلہ کیا کہ فارمیسز قائم کر کے اس عمل کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی   نے کہا کہ حکومتی نظام ٹھیک نہ ہو تو کوئی نظام نہیں چل سکتا، ہیلتھ کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے، بد قسمتی سے ہیلتھ کا بجٹ کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  جعلی ادویات سے نجات الخدمت کے ساتھ  الخدمت کا سلوگن ہے۔الخدمت فارمیسز میں معیاری ادویات فراہم کی جاتی ہیں کیونکہ یہ دوائیں دواساز کمپنیز سے براہ راست خریدی جاتی ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ہم بنو قابل پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو امپاور کر رہے ہیں ،اورنگی ٹاو ن میں 3سے 4ہزار بچوں کا بنو قابل ٹیسٹ لیا گیا ہے ۔اس ٹیسٹ میں پاس ہونے والے بچوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے ۔ ہم نے فارما سسٹ کیلئے انٹرن شپ کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔