بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر دکھ ہے، جہانگیرترین

249
Stability

ملتان:  بانی پی ٹی آئی کے سابق قریبی ساتھی اور آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر دکھ ہے ۔

بانی پی ٹی آئی کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے تھا جس میں سزا ہو۔ انہوں نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو کام کیا تھا اس میں سزا لازمی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو سزا ہونی ہی تھی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ قانون کے مطابق باقاعدہ ٹرائل ہوا ہے، فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت دے کہ وہ غیر قانونی کام نہ کریں، خاص طور پر ایسے غیر قانونی کام جس سے ملک کا نقصان ہو۔ آپ نے کیا تو اب بھرنا پڑ رہا ہے، اللہ خیر رکھے۔