چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے کی سازش ناکام ہوگی، بلاول

401

راولپنڈی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے شخص کی سازش کو ناکام بنائیں گے، ن لیگ والے آپ کو گمراہ کرنا چاہتے اس لیے آپ نے سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول نے کہاکہ ایک جماعت نے وہی پرانی سیاست شروع کی ہے اور سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح سے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے لیکن وہ جانتے نہیں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ملک اس وقت خطرے میں ہے، اب کوئی گڈ طالبان اور بیڈ طالبان نہیں ہوگا، جو ہمارے آئین کو نہیں مانتے تو پاکستان انکو منہ توڑ جواب دے گا، تحریک انصاف کو جو نشان نہیں ملا اس میں ان کے وکلا کا ہی قصور ہے کیونکہ انکے وکلا ہی بغیر تیاری سپریم کورٹ گئے۔