ایران میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 9 پاکستانی شہری قتل کردیے گئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق ہفتے کے روز سیستان صوبے کے شہر سراوان کے قریب سیرکان نامی علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 9 پاکستانیوں کو قتل کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ مقتولین کے لواحقین کی ہر طرح سے مدد ومعاونت کرے گا۔
Deeply shocked by horrifying killing of 9 Pakistanis in Saravan. Embassy will extend full support to bereaved families. Counsel Zahidan is already on his way to incident site & hospital where injured are under treatment.We called upon 🇮🇷 to extend full cooperation in the matter.
— Ambassador Mudassir (@AmbMudassir) January 27, 2024
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہدا میں سے 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ یہ لوگ گزشتہ 10 برس سے ایران میں محنت مزدوری کررہے تھے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گھر میں داخل ہوکر ایک ایک کو گولیاں ماریں۔ حکومت لاشیں آبائی علاقوں میں منتقل کرنے میں معاونت کرے۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں کے قتل پر دکھ ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپور مدد کریں گے۔ زاہدان میں پاکستانی قونصل خانے کے حکا م روانہ ہو چکے ہیں۔ ایران سے بھی اس معاملے پر بھرپور معاونت طلب کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔