نواز ،زرداری کے کیسز بھی روز رکھیں تاکہ جلدی کام مکمل ہو: بانی پی ٹی آئی

442

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی ہمارے گواہان پیش ہونے ہیں، ان پر جرح ہونی ہے، میری استدعا ہے کہ کیس کی سماعت کل تک رکھیں جبکہ وکلا صفائی کی جانب سے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کا الزام ہم پر لگایا گیا لیکن ہم نے تو کوئی قانون نہیں توڑا ۔ جب مجھے گولیاں لگیں تب بھی کوئی احتجاج نہیں ہوا تھا ۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی آئندہ سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی جبکہ ملزمان کو چالان کی نقول بھی فراہم کر دی گئیں، 6 فروری کی تاریخ فرد جرم کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔