عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں لطیف کھوسہ کو ہٹا کر نیا وکیل مقرر کردیا

374

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا۔

عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنے وکلا کو تبدیل کردیا، انہوں نے لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کی جگہ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر وکیل مقرر کیا ہے۔

سکندر ذوالقرنین اور  سلمان صفدر نے27 جنوری تک وکالت نامہ جمع کرانےکی مہلت مانگ لی

عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 27 جنوری اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے سماعت بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کی اور بشریٰ بی بی کو 30 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔