ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال

292
it seems like the country is in a state of war

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کئے،عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کیا۔

رپورٹس کے مطابق سنگل بنچ میں موجود جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکرٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔