خدمت کا موقع ملا تو عوام کے مسائل دنوں میں ختم  کرینگے، مریم نواز

308
women's day

ننکانہ صاحب: مسل لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ہمیں خدمت کا موقع ملا تو عوام کے مسائل دنوں میں ختم کریں گے۔

عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نےعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی نے نکالا نہیں بلکہ آپ نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں نواز شریف لاڈلہ ہے مگر وہ عوام کا لاڈلہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کا انتخابات میں مقابلہ کسی شخص سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے۔ ہم 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے ہیں۔ مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرے گی۔ نوازشریف کو کسی نے فتنہ بناکر باہر سے لانچ نہیں کیا، نوازشریف میڈ ان پاکستان لیڈر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے 8 فروری کو ووٹ ڈال کرملکی ترقی میں اپناحصہ ڈالنا ہے، آپ نے 8 فروری کو اہل لوگوں کو ووٹ دینا ہے۔ اگر ہمیں خدمت کا موقع دیں گے تو دنوں میں آپ کے مسائل ختم کردیں گے۔