لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے۔ ب
رطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں، ملک میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں وہی رہتی ہیں۔
بلاول بھٹو نے بتایا کہ آج ملک بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔
انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ معمول کی سیاست پر وقت برباد نہیں کیا جاسکتا، میں پرانی سیاست کی روایت توڑ کر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کروں گا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے پاس مفت بجلی فراہم کرنیکا ٹھوس منصبوبہ موجود ہے۔