غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کے لواحقین نے پارلیمنٹ پر دھاوابول دیا

345

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کے لواحقین نے اسرائیلی پارلیمنٹ پر اس وقت دھاوا بول دیا، جب وہاں اجلاس جاری تھا۔

 

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے لواحقین نے پیر کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں خزانہ کمیٹی کے اجلاس پر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے اقارب کی رہائی میں ناکامی پر احتجاج کرتے ہوئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین سیکورٹی حصار توڑ کر پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود کمیٹی میٹنگ روم میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے یرغمال اسرائیلیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ لواحقین نے صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے حماس کے ساتھ معاہدے سے مسلسل انکار کی ہٹ دھرمی ظاہر کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور وہاں چیخ و پکار کرتے ہوئے کہا کہ تم سب ابھی اسی وقت اپنی کرسیوں سے اٹھ جاؤ۔تم یہاں نہیں بیٹھو گے جب تک ہمارے بچے وہاں مر رہے ہیں۔