جاوید ہاشمی پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں انتخابات سے دستبردار

210

ملتان: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے انتخابات سے دستبرداری کے ساتھ پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے سے دستبردار ہو رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص پہلی صف میں کھڑا ہوگا میں اُس کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت کروں گا۔ میں انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کررہا۔ میں اب اپنے لیے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگوں گا۔

یاد رہے مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان کے حلقہ این اے 149 سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔