گزشتہ ادوار میں کے پی کے میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھریں، مریم نواز

252
women's day

مانسہرہ :چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں  خیبر پختونخواہ  ( کے پی کے ) میں رشوت کا بازار گرم اپنی جیبیں بھریں گئیں، میں نے تو بلین ٹری منصوبہ کہیں نہیں دیکھا۔

مریم صفدر نے کہاکہ   جو درخت لگے تھے انکو بھی کاٹ کر گزشتہ حکومت پیسے کھاگئی، سابق حکومت 10سال میں 10نہیں صرف 5اسپتال ہی دکھا دے جو یہاں بنائے ہوں ، کوئی گرین لائن یا میٹرو بس سروس ہی دکھا دو، کوئی دانش اسکول ہی دکھا دو جو  پی ٹی آئی  نے عوام کیلئے بنایا ہو؟

انہوں نے کہا کہ سابق حکمران صرف سیاسی مخالفین نہیں تھے بلکہ ذاتیات پر اترتے تھے، پورا خیبرپختونخوا ماں،بہنوں اوربیٹیوں کی عزت کرنے والا صوبہ ہے، انسان کے اعمال قبر تک پیچھا کرتے ہیں۔