مشکل وقت میں بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، پرویزالہی

320
arrested

لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے دونوں لاڈلوں کی نیندیں حرام  ہیں۔

 رہنما پی ٹی آئی نے کہا  کہ مشکل وقت میں کبھی کسی کو نہیں چھوڑا، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو انتخابات نہ لڑنے دینا کون سا قانو  ہے؟ 8 فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد افراد ہی کامیاب ہوں گے۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ دونوں لاڈلوں میں عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں ہے، ن لیگ کے خالی اجتماعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے ان لاڈلوں کو مسترد کر دیا ہے۔