پاکستان اپنی سلامتی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیگا، اسحاق ڈار

488
challenge

ام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے افواجِ پاکستان کی جانب سے ایران کو جواب دینا لازم ہو گیا تھا، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے جو کسی کو بھی اپنی سلامتی کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران کو کوئی مسئلہ تھا تو اسے پاکستان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔جمعرات کو ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کا پاکستان پر یوں حملہ افسوسناک ہے، ایران کے ساتھ دیرینہ، دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات تھے، حتی کہ جب ایران پر پاپندیاں عائد تھیں تو تب بھی پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات اور روابط کو برقرار رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو چاہیے تھا کہ اگر انہیں کوئی مسئلہ تھا وہ پاکستانی حکام سے رابطہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، افواج پاکستان نے درست وقت پر درست جواب دیا، ایران نے جو خلاف ورزی کی اس کا جواب دینا بنتا تھا۔ پاکستان کی جانب سے عوام کے لیے اور ایک عالمی پیغام کے لیے افواج پاکستان کا ایران کو جواب دینا مکمل درست اور قومی سوچ کا عکاس ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کوئی بھی اگر پاکستان کی قومی اور داخلی سلامتی کو چینلج کرے گا تو ہم اسے کسی بھی صورت معاف نہیں کریں گے۔افواج پاکستان مبارک باد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے قومی امنگوں کے مطابق ایران کو جواب دیا، دہشت گرد دونوں اطراف ہیں۔۔۔۔