پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنےوالوں کو اسی طرح مؤثر جواب ملےگا، آصف زرداری

606
effective response

اسلا م آباد: سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایران میں بھرپور جوابی کارروائی پر ردعمل میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح موثر جواب دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرنے والے اب پہلے سو دفعہ سوچیں گے اور کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح موثر جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہماری افواج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے اور ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کے لیے کام کیا ہے، جبکہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں لیکن صرف برابری کی بنیاد پر۔