حافظ آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر انہیں بار بار اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا، 2017 میں مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر 5 ججز نے وزارت عظمی سے نہ نکالا ہوتا تو آج کوئی حافظ آباد میں بے روزگار نہ ہوتا۔
نواز شریف نے کہا کہ مجھے بار بار گرفتار نہ کیا جاتا اور جعلی مقدمات میں نہ الجھایا جاتا تو آج کی نسبت پاکستان کا مقام کہیں اونچا ہوتا، سبز پاسپورٹ کی عزت ہوتی اور پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ عروج پر تھی، دہشتگردی تھی، روز بم پھٹتے تھے، اس ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہم نے کیا، موٹروے بننے کے بعد سفر کا دورانیہ آدھا ہوگیا۔