پاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، جلیل عباس کا اظہار تشویش

409

اسلام آباد: پاکستان اور  ایران کے  وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستانی وزیر خارجہ  نے بلوچستان میں ایران کی کارروائی پر اظہار  تشویش کیا ہے۔

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیرخارجہ  حسین امیرعبداللہیان سیکارروائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے  کہا کہ بلا اجازت پاکستان کی حدود میں ڈرون حملوں سے حملہ افسوسناک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئی تھیں۔پاکستان نے جواب میں ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنیکا اعلان کیا ہے۔