ایران نے پاکستان پر حملے کا اعتراف کرلیا

499

تہران :ایران نے اپنی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا اعتراف کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں کسی پاکستانی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان میں نشانہ بنائے گئے دہشت گرد اسرائیل سے منسلک تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایرانی سرکاری ٹی وی کی خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

خیال رہے کہ  جس پر  پاکستانی دفتر خارجہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر تے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ دہشتگردی خطے کے تمام ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے جس کیلئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خارجہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئیں۔