پی ٹی آئی سے بلا چھننے کے قصور وار ہم نہیں، شہباز شریف

341
who stole it

لاہور: صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے عوام پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا حق استعمال کریں گے، 8فروری کو عوام کا فیصلہ ہم سب کو قبول ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ثاقب نثار جو کہ ایک مہرہ تھا اس کے ذریعے ہماری حکومت کو ختم کیا گیا،  سالانہ جی ڈی پی بھی ،6.2 سے آگے چلی گئی تھی ، مگر ایک سازش ہوئی اور ہر چیز تباہ کر دی گئی۔

اُنکا کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو توڑا گیا ، ہمارے سفارتی تعلقات مجروح ہوئے ، ملک میں نفرت اور تقسیم در تقسیم کی اور پھیلائی گئی ، ان نفرتوں کو ختم کرنا اتنا آسان کام نہیں، تمام تر حالات کے باوجود مایوسی کو پاس نہ آنے دیا جائے تو حالات بدل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلے والے عدالت میں کوئی ثبوت نہ دے سکے، سوالات کے جوابات نہ دے سکے، بلا ہم نے نہیں چھینا،ایک سال تک پارٹی کے الیکشن کیوں نہ کروا سکے ، جب بلے کی حکومت تھی تو اس وقت بھی الیکشن نہ کروا سکے، کیوں؟ بدقسمتی سے پچھلے 4 سے 5 سالوں میں نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کرنے میں تحریک انصاف کی قیادت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔