ڈیووس:عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے امریکی صدر کے نمائندے جان کیری سے ملاقات کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 54ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر نگران وزیراعظم کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات ہوئی۔ جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ترقی پذیر ممالک کی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar meets Sri Lankan President Ranil Wickremesinghe on the sidelines of the World Economic Forum in Davos, today. #PMKakarAtWEF#WorldEconomicForum pic.twitter.com/hGAZzaEMlg
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) January 16, 2024
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اور عالمی اثرات بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے لیے اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔
علاوہ ازیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔