نیو کراچی ٹاؤن کے  چیئرمین کی کاوشیں: ریٹائرڈ ملازمین  میں پونے 2 کروڑ کے چیکس  تقسیم

353

کراچی: نیو کراچی ٹاﺅن چیئرمین محمد یوسف  نے کہا ہے کہ نیو کراچی ٹاﺅن کے ملازمین کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔

محمد یوسف کی کاوشوں سے نیوکراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو لیوانکیشمنٹ(leave encashment) اور ریٹائرمنٹ (Retirement)  کے پونے 2 کروڑ کے چیکس تقسیم کیے گئے۔

محمد یوسف نے کہا کہ عرصہ دراز سے عدم ادائیگی کی وجہ سے ٹاﺅن ملازمین کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کی وجہ سے ہم نے ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا مسئلہ حل کروانے کی کوششیں کی جبکہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بروقت واجبات کی ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔

ٹاؤن چیئرمین  نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی جماعت اسلامی کا منشور ہے جس کےلئے اختیارات ملنے کے بعد دن رات عوام کےلئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں، اپنی زندگی کا قیمتی وقت ٹاﺅن کی خدمت میں صرف کرنے والے ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ کراچی کے عوام کو سالوں سے بلدیاتی مسائل کا شکار کر کے ذہنی اذیت دی جا رہی تھی مگر اب جماعت اسلامی ہنگامی بنیادوں پر شہر کو آئیڈیل سٹی بنانے کےلئے کوشاں ہے جس کےلئے عوامی نمائندے اپنی بھر پور خدمات پیش کر رہے ہیں۔