جدہ سے کراچی آنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

640

کراچی: بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 مسافروں کا کورونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی 28 سالہ شخص اور گلبہار ملا کنڈ کا رہائشی 25 سالہ مسافر دونوں جدہ سے کراچی پہنچے۔

متاثرہ مسافروں میں کورونا کی ممکنہ علامات کے پیش نظر دونوں کے ٹیسٹ کئے گئے جو مثبت آئے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک بیرون ملک سے آنے والے 17مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ 

15 مثبت پی سی آرٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں میں کرونا کی نئی قسم جیاین ون ویریئنٹ مثبت پایا گیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرکے قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا کا نیا ویریئنٹ پہلے جیسا طاقتور نہیں ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ممکنہ پھیلا سے بچا ئوکیلئے  احتیاطی تدابیراختیارکریں۔