سازشیں ناکام کرکے وفاق میں حکومت بنائینگے، بلاول

210
historic loss

قمبر شہدادکوٹ:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سازشیں ناکام کرکے وفاق میں حکومت بنائیں گے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی پی  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو تیر کے بجائے دوسرے انتخابی نشان دیے گئے ہیں، جس کے خلاف ہم الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مقابلہ شیر اور تیر کے درمیان ہے۔ عوام ہمارا ساتھ دیں، پیپلز پارٹی ن لیگ کا مقابلہ کرے گی اور عوام کے ساتھ مل کر سازشیں ناکام بناتے ہوئے وفاق میں حکومت بنائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ ہونے کی غلط فہمی رکھنے والے نقصان میں رہیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے اور یہ پتھر پر لکیر ہے، جس کے بعد ہمیں انتخابات قریب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ہماری انتخابی مہم کافی عرصے سے جاری ہے اور پی پی نے معاشی معاہدہ عوام کے سامنے رکھ کر اُن سے ساتھ مانگا ہے۔