کراچی: ڈین زو میں سفید شیر کے 6 بچوں کی ریکارڈ پیدائش

543

 کراچی: شہر قائد کے  نجی ڈین زو میں افریقی شیر کے جوڑے کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد افریقی شیر کے بچوں کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوگئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ،چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفید افریقی شیر کے تمام 6بچے نر اور صحت مند ہیں،انتظامیہ نے بتایا کہ جنوبی ایشیا میں سفید شیر کے بیک وقت بچے سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کی دیکھ بھال کیلیے زو کیپر اور پیرا میڈیکل اسٹاف مقرر کردیے گئے ہیں، شیر کے بچوں کودیکھنے کے لیے  شائقین بھی آسکتے ہیں، اُن بچوں کی دیکھ بھال کے لیے سردی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔