کراچی : ڈکیتی میں ملوث 5 پولیس اہلکار برطرف

329
نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کراچی پولیس کی 4 ٹیمیں تشکیل

کراچی: بلدیہ ٹائون میں ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھرمیں ڈکیتی کرنے کے الزام میں سی ٹی ڈی پولیس کے ایک انسپکٹرکوجبری ریٹائرڈاور4 پولیس اہلکاروں کوملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

 سی ٹی ڈی آپریشن سندھ کے اہلکاروں نے 29 نومبرکوسادہ لباس میں سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹائون میں ریٹائرڈ پولیس افسربشیرحسین کے گھرپرچھاپہ مارا تھااوران کے بیٹے کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھرسے نائن ایم ایم پستول،سونا اور2لاکھ نقدی لے اڑے تھے۔

ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر میں ڈکیتی کے الزام میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں سے تحریری جواب طلب کیا گیا تھا جسے وہ مقررہ وقت میں دینے میں ناکام رہے ۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھر میں ڈکیتی کے الزام میں سی ٹی ڈی پولیس کے ایک انسپکٹر سید محمد سرفرارکوجبری ریٹائرڈ اور4 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل عمران علی ،پولیس کانسٹیبل راجہ عمیر، سعادت مروت اور پولیس کانسٹیبل سکندرخان کو ملازمت سے بر طرف کردیا۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے،جس میں مزید بتایا کہ جبری ریٹائرڈ اور ملازمت سے برطرف کئے جانے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف سعید آباد تھانے ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ۔