پاکستانی نژاد فوزیہ جنجوعہ امریکی شہر کی میئر بن گئیں

393

واشنگٹن: پاکستانی نژاد خاتون فوزیہ جنجوعہ امریکی شہر کی میئر بن گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوزیہ جنجوعہ نیو جرسی ریاست کے شہر ماؤنٹ لوریل کی میئر منتخب ہو گئیں۔ انہوں نےقرآن پاک پر اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور 4 بچے بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔

 

فوزیہ جنجوعہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی مسلمان اور پاکستانی نژاد کی حیثیت سے مئیر بننا میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔ مجھے اپنے پاکستانی پس منظر پر فخر ہے۔

انہوں بتایا کہ ان کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر چکوال جب کہ والدہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ ان کے والدین 1970 میں امریکا منتقل ہوئے تھے اور وہ امریکا میں ہی پیدا ہوئیں۔